راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی شہر میں حالیہ دنوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔ مختلف مقامات پر چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔ قانون لاگو کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں، اور امید کی جا رہی ہے کہ حالات میں بہتری آئے گی۔اب مزید تفصیلات میں چلتے ہیں!
گنجمنڈی پولیس کی کارروائی،جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں کی زمین ہتھیانے والے گروہ کے 03ملزمان گرفتار، ملزمان نے جعلی شناختی کارڈ اور دستاویزات تیار کروائیں۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں کی زمین ہتھیانے والے گروہ کے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں محمد بلال، نعیم اور احتشام شامل ہیں، ملزمان نے جعلی شناختی کارڈ اور دستاویزات تیار کروائیں،ملزم بلال نے عتیق الرحمان کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنوایا، ملزم نے جعلی دستاویزات پر زمین کسی اور کے نام منتقل کی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، جعل سازی سے شہریوں کی جائداد ہتھیانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
اسی طرح واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری سکندر نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم سکندر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری سکندر نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا،ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے واہ کینٹ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، اشتہاری کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
مزید واقعات پر نظر ڈالیں توصدر واہ پولیس کی بڑی کاروائی،مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ 04 گاڑیاں برآمد،ملزم سے کرولا، ہنڈا سوک، آلٹو اور مہران کاریں برآمد ہوئیں، ملزم ارشد نے گاڑیاں وہاڑی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور روات سے چرائی تھیں۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ 04 گاڑیاں برآمد ہوئیں،ملزم ارشد سے کرولا، ہنڈا سوک، آلٹو اور مہران کاریں برآمد ہوئیں، ملزم ارشد نے گاڑیاں وہاڑی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور روات سے چرائی تھیں،صدر واہ پولیس نے دوران گشت مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی ضلع وہاڑی سے چوری پائی گئی، ملزم سے تفتیش کے دوران مزید 03 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئیں،ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
وہیں راولپنڈی میںسی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا گیا ، 07 ملزمان گرفتار، 09 کلو سے زائد چرس برآمد،گوجرخان پولیس نے دو ملزمان سے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم پرویز سے 02 کلو 520 گرام چرس، ملزم زمان سے 01 کلو 530 گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے دو ملزمان سے دو کلو 380 گرام چرس برآمد کی،ملزم شعیب سے 01 کلو 680 گرام چرس، ملزم احسام سے 700 گرام چرس برآمد، گنجمنڈی پولیس نے ملزم سعید اللہ سے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے ملزم وسیم اکرم سے 700 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم اسد سے 560 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
اسی طرح رتہ امرال پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 83 ہزار 200 روپے،04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں خالد،احتشام، سہیل، شعیب، عاطف، تنویر اور فضل سلطان شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 83 ہزار 200 روپے،04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
وہیںآراے بازار پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں وقار اور عمر شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئے، ملزمان سے مسروقہ رقم کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ملزمان سے قبل ازیں وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا جا چکا ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مزید بھی خبر دیں توصدر بیرونی پولیس کی کاروائی،چیک ڈس آنر کے02 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے 02مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم حسن ایوب کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال2023سے صدر بیرونی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
منشیات کے سپلائرز کے بارے میں خبر دیں توراولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 03ملزمان گرفتار، 50لیٹر شراب برآمد ، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم شہریار سے20لیٹر شراب، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عامر سے 20لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم عدنان شبیر سے10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
جرائم کی دنیا میں مزید راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور چاقو برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے ملزم نادر علی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم رحمت سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ملزم حمزہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم عاجر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم ادریس سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم سعید اللہ سے چاقو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔