جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،04ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،04ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم عاطف کو گرفتار کرکے ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، نیوٹائون پولیس نے ملزم احمد رشید کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، روات پولیس نے ملزم افضال حسین کو گرفتار کرکے ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، کہوٹہ پولیس نے ملزم ارسلان مرتضیٰ کو گرفتا رکرکے ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News