جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،03 موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)صدرواہ پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ 03 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عاصم کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے، ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News