جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
دھمیال پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)دھمیال پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم فرحان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزم رابری اور دکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتار ی کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News