جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
واہ پولیس کی کارروائی ، گھر میں چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)صدر واہ پولیس کی کارروائی ،3 روز قبل گھر میں چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار ،مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی انگوٹھی برآمد، برآمد شدہ کرنسی و انگوٹھی کی مالیت 8 لاکھ روپے کے قریب ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے3 روز قبل گھر میں چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ ناہید کو گرفتار کرلیا ،ملزمہ سے مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی انگوٹھی برآمد ہوئیں،ملزمہ سے برآمد شدہ کرنسی و انگوٹھی کی مالیت 8 لاکھ روپے کے قریب ہے،صدر واہ پولیس نے 15 کال پر مقدمہ درج کیا، مقدمہ کی تفتیش کے دوران گھریلو ملازمہ ناہید ملوث نکلی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News