جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
چونترہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)چونترہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری اعجاز نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ راستے کے تنازع پر فائرنگ کر کے محمد یوسف کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم اعجاز کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ راستے کے تنازع پر فائرنگ کر کے محمد یوسف کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں 2013 میں درج کیا گیا تھا،چونترہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،اشتہاری کے 04 ساتھی خداداد، جہانداد، مدثر اور اسلام قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News