جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
امریکا نے 4 سال میں پہلی بار شرح سود میں بڑی کمی کردی

 

امریکا (روشن پاکستان نیوز )امریکی فیڈرل ریزرو (مرکزی بینک) نے 4 سال بعد شرح سود میں معمول سے زیادہ کمی کا اعلان کردیا، شرح سود 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 4.75 فیصد سے 5 فیصد کی حد کے درمیان آگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود کو 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا ہے جس سے یہ شرح 4.75 فیصد سے 5 فیصد کے درمیان آگئی ہے۔

بینک کے سربراہ جیروم پاول نے اشیا کی قیمتوں اضافے اور روزگار کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے اس اقدام کو مثبت قرار دیا۔شرح سود میں کمی امریکی قرض دہندگان کے لیے راحت کا باعث ہوگی جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے میں بلند ترین شرح سود کا سامنا کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کمی ایک ہفتہ قبل کی گئی پیش گوئی سے زیادہ ہے جب کہ بینک کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ سال کے آخر تک شرح سود میں آدھے پوائنٹ کی مزید کمی ہو سکتی ہے۔یہ اقدام یورپ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر مرکزی بینکوں کے کمی کے بعد کیا گیا ہے جس کی بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی تھی۔

 

مخصوص نشستوں کاکیس ،الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News