جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
مخصوص نشستوں کاکیس ،الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تیسرا اہم اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے متعلق تیسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن ارکان، سیکریٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشنز ایکٹ پر بریفنگ دی، انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کیے بغیر کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہیں؟ اس معاملے پر بھی لیگل ٹیم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم نہ ہونے تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا اور اجلاس ختم ہوگیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News