جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کر دی جبکہ عدالت نے ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹریبونل کا جج مقرر کرنے کا آرڈر بھی کالعدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹائر جج کو الیکشن ٹریبونل تعینات کر دیا تھا، پی ٹی آئی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں

مزید پڑھیں: ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں ، چیف جسٹس

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News