هفته,  23 نومبر 2024ء
کراچی ،ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔جنرل فزیشن جے پی ایم سی ڈاکٹر فیصل جاوید کے مطابق جناح اسپتال میں روزانہ ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی علامات والے 50 مریض آرہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل جاوید کے مطابق ڈینگی اور چکن گونیا کا مچھر صاف پانی میں پلتا ہے جب کہ ملیریا کا مچھر گندے پانی میں افزائش پاتا ہے۔انچارج ایمرجنسی سول اسپتال ڈاکٹر عمران سرور نے بھی چکن گونیا کے مریضوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ڈاکٹر عمران سرور کا کہنا ہےکہ مہنگے ٹیسٹ کے سبب شہری چکن گونیا کی تشخیص کروانے سے قاصر ہیں۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے رواں سال سندھ میں چکن گونیا کے 140 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے اور ملیریا اور ڈینگی کی صورتحال کو بہتر قرار دیا ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو اسپرے مہم کا کہا ہے۔

سیکرٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر در ناز جمال کے مطابق بلڈ بینکس میں پلیٹ لیٹس کٹس اور دیگراسٹاک موجود ہے، پلیٹ لیٹس کی کمی کی کوئی شکایت نہیں مل رہی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے1394 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1229 کیسز کراچی سے ہیں۔ ملیریا کے 1 لاکھ 81 ہزار 589 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 88 ہزار 145 کیسز کراچی کے ہیں۔

مزید خبریں