جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)صدر واہ پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان گرفتار،نقدی 01 لاکھ 45 ہزار 500 روپے, موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،ملزمان کا طالبات اور خواتین سے موبائل سنیچ کرنے کا بھی انکشاف۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت سیف اللہ، دانش، شاہ میر، زاہد اور ارباز کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے نقدی 01 لاکھ 45 ہزار 500 روپے, موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،ملزمان کا طالبات اور خواتین سے موبائل سنیچ کرنے کا بھی انکشاف کیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او صدر واہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News