جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں،12ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں،12ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اسد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم ظاہر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم اسحاق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، صد ر واہ پولیس نے ملزم زاہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم اشتیاق سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم آکاش سے 01پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم عامر سے 01پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن ،چکری پولیس نے ملزم شکیل سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم عثمان بلال سے 01پستول 30بور، وارث خان پولیس نے ملزم سلیمان سے10لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم عمر سے05بوتل شراب ، گنجمنڈی پولیس نے ملزم 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News