بدھ,  15 جنوری 2025ء
مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت! سپریم کورٹ سے اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو درخواست عابد زبیری سمیت دیگر وکلاء کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجوزہ ترامیم بنیادی آئین کی خلاف ورزی ہیں، استدعا ہے کہ درخواست کو بنچ کی تشکیل کیلئے ججز کمیٹی کے سامنے رکھا جائے۔

مزید خبریں