لاہور(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔
علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا ، علاوہ ازیں پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی اطلاع نہیں ، حکومتی وکیل ، واضح موقف دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ
عالیہ حمزہ نے کہا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو چھاپہ مار کر گھر کی تلاشی لی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کر لیا تھا۔