جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
آئینی ترمیم کےمسودے کو راز میں نہیں رکھا گیا، ترمیم ضرور ہوگی، خواجہ آصف

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو راز میں نہیں رکھا گیا، یہ پبلک ڈاکومنٹ ہے، آئینی ترمیم ضرور ہوگی پی ٹی آئی نے بھی دسمبر تک وقت مانگا ہے۔ خواجہ آصف کا کہناتھاکہ عمران خان نے اتنی وارداتیں کی ہیں کہ ان کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، وہ صرف آئینی ترمیم نہیں بلکہ پاکستان کی ہر چیز کو اپنے ساتھ نتھی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے آپ کو ہر چیز کا محور سمجھتے ہیں، انہوں نے چار سال جو گل کھلائے ہیں ان پر نظر دوڑائیں، 9 مئی کو بغاوت کرنے کی کوشش کی گئی، 9 مئی واقعے میں فوج کے ادارے میں بھی لوگ موجود تھے جو فیض کے ساتھ تھے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جب سے قید ہیں تب سے دو چار ہزار مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو راز میں نہیں رکھا گیا، یہ پبلک ڈاکومنٹ ہے کوئی سیکریٹ نہیں، آئینی ترمیم ضرور ہوگی پی ٹی آئی نے بھی دسمبر تک وقت مانگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ججز کی تقرری کا سارا معاملہ جوڈیشری کے پاس ہے ایک ایک چیمبر سے پانچ پانچ وکیل جج ہیں، سیاست دانوں کا احتساب ہوتا ہے، مقدمے بھی بنتے ہیں اور تنخواہ صرف دو لاکھ ہے، ججز کو بھاری تنخواہیں بھی ملتی ہیں اور مراعات بھی لیکن 27 لاکھ کیسز عدالتوں میں پڑے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم کا مقصد احتساب ہی نہیں بلکہ اداروں میں طاقت کا توازن ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News