جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)جاتلی پولیس کی فوری کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آکاش اور صفدر شامل ہیں، ملزمان کی فائرنگ سے 05 سالہ بچہ اور خاتون سمیت 04 افراد زخمی ہو گئے تھے،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News