راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کا ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ،علماء کرام اور امن کمیٹی کے عہدیداران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہترین انتظامات کئے جائیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا،اس موقعہ پرعلماء کرام اور امن کمیٹی کے عہدیداران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ، ٹریفک کے فول پروف انتظامات کے لئے 450 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے، مرکزی جلوس سمیت 108 جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹرز استعمال کئے جائیں گے، جلوس کے روٹ پر سنائپرز بھی تعینات کئے جائیں گے، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔