هفته,  23 نومبر 2024ء
واہ کینٹ پولیس کا سرچ آپریشن، گھروں، دوکانوں اور شہریوں کی چیکنگ
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)واہ کینٹ پولیس کا سرچ آپریشن، سرچ آپریشن گڑھی افغاناں اور گردونواح میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں گھروں، دوکانوں اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے گڑھی افغاناں اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس سمیت ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آیشن میں 22 گھروں،12 دوکانوںاور53 شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں