جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
 والدہ پر تشدد اور دھمکیاں دینے میں ملوث ناخلف بیٹا گرفتار
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)ائیر پورٹ پولیس کی کاروائی،اپنی والدہ پر تشدد اور دھمکیاں دینے میں ملوث ناخلف بیٹا گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس کو بزرگ خاتون نے درخواست دی کہ ان کا بیٹا ان پر تشدد کرتا اور دھمکیاں دیتا ہے، خاتون کی درخواست پر تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News