جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اورگزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سرفراز چاکر ڈومکی کے بھائی حیربیار ڈومکی نے کہا کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی میت آج کراچی سے لہڑی منتقل کی جائے گی، ان کی تدفین لہڑی میں آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تشویشناک رپورٹ میں بلوچستان ،موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکول بند

یاد رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں