اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کچلاک میں بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ایک اہلکار کے زخمی ہونے پر اسپیکر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اسپیکر نے شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
ایاز صادق نے بلوچستان پولیس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر قوم کے غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔