اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیے میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کوآئینی ترامیم پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو آئینی ترمیم میں حمایت کی یقین دہانی کرائی۔شہباز شریف نے کل تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔