راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 08 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم صہیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم ذوالفقار سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم خاور سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم فہد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم سجاد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم طاہر سے 01رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم اشفاق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم لیاقت سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔