بدھ,  18  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 05 ملزمان گرفتار

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کا ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 05 ملزمان گرفتار، 06کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے ملزم ثاقب سے 02 کلو 110گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم شہزاد سے 01 کلو 620گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم عبدالجبار سے 01کلو 460گرام چرس، ملزم نطام الدین سے 540گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم رضوان سے 525گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News