بدھ,  18  ستمبر 2024ء
اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 نامزد ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)بنی پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 نامزد ملزمان گرفتار،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے عثمان کو زخمی کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 نامزد ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں اکرام اور جبار شامل ہیں،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے عثمان کو زخمی کر دیا تھا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ ملزمان کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News