هفته,  23 نومبر 2024ء
پیرودھائی پولیس کی کاروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پیرودھائی پولیس کی کاروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری اشفاق نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شیر دل اور اقبال کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم اشفاق کو گرفتار کرلیا، اشتہاری اشفاق نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شیر دل اور اقبال کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2017 میں مقتولین کے چچا کی مدعیت میں تھانہ پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں قبل ازیں 08 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں،اشتہاری واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں