بدھ,  18  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میں لوئر کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکا انعقاد

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میں لوئر کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سیکورٹی، ایس پی صدر، ایس پی راول، ایس پی سی آئی اے،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی کے610ٹرینیز نے لوئر کلاس ٹریننگ کورس کا امتحان پاس کیا، لوئیر کلاس کورس کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل ترقی کے لیے محکمانہ کورس ہے،09 لیڈی افسران سمیت راولپنڈی کے 309 ٹرینیز نے امتحان پاس کیا، ٹرینیز کو اکیڈمک کورسز، پریکٹیکل فیلڈ ٹریننگ، کلوز کوارٹر کومبیٹ اور ٹیکٹیکل ریڈز کی ٹریننگ بھی کروائی گی، کورس میں مجموعی طور پر 80 فیصد افسران نے A+ اور 20 فیصد نے A گریڈ حاصل کیا، کورس میں 07 میں سے 06 نمایاں پوزیشنز راولپنڈی پولیس نے حاصل کیں، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد وقارنے آل راؤنڈ فرسٹ پوزیشن حاصل کی، راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبل اسماء مطلوب نے آل راؤنڈ سیکنڈ اور اکیڈمک میں پہلی پوزیشن حاصل کی، گوجرانوالہ کی لیڈی کانسٹیبل تہمینہ محمود نے آل راؤنڈ سیکنڈ پوزیشن حاصل کی، راولپنڈی کے کانسٹیبل حسن خان اور کانسٹیبل توقیر ذوالقرنین نے آل راؤنڈ تھرڈ کی پوزیشن حاصل کی، گوجرانوالہ کے کانسٹیبل عبدالجبار نے ویپن ہینڈلنگ اور فائرنگ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد وقاص اورضلع اٹک کے کانسٹیبل وحید اقبال نے پریڈ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی،راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد ہارون حسین اور محمد نعیم نے فزیکل فٹنس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی،آر پی او راولپنڈی نے پوزیشن حاصل کرنے والے ٹرینیز کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازا، آر پی او بابر سرفراز الپا کی تمام کامیاب ٹرینیز اور ان کی فیملیز کو مبارکباد،سی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق افسران کی ترقی کا عمل جاری ہے، ٹریننگ کورسز ترقی کے عمل کا تسلسل ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھاکہ آپ کے اوپر اب پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں، پولیس کی سروس میں کردار اور اخلاق اہم ہے، سی پی او راولپنڈی اور راولپنڈی پولیس بہترین ٹریننگ کورس کے انعقاد پر لائق تحسین ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے آر پی او بابر سرفراز الپا کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News