بدھ,  18  ستمبر 2024ء
اسلام آباد: پچھلے 24 گھنٹوں میں ڈکیتی، چوری، اور قتل کی 23 وارداتیں، پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان

 

اسلام آباد ( راجہ اسرار حسین )شہر اقتدار میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صرف ڈکیتی چوری اور قتل کی 23 وارداتوں میں شہری جان و مال کروڑوں روپے سے محروم کر دئیے گئے ہیں جبکہ اتنے ہی کیسز تھانوں میں زیر التواء رکھ کر مصنوعی کارکردگی بیلنس کی جارہی ہے اور ان میں سے کسی ایک وقوعہ کا بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا قتل کی 1 اور ڈکیتی چوری کی 22 وارداتیں پولیس ریکارڈ میں درج کی گئی ہیں۔

دوسری جانب 7 ہزار سے زائد مفرور اشتہاریوں میں سے بھی کوئی ایک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور منشیات کے خلاف جاری مہم “نشہ اب نہیں” بھی عملی طور پر دم توڑ چکی ہے اس دوران شہر سے کوئی بڑا منشیات ڈان نہیں گرفتار کیا جاسکا محض روایتی ایک سے دو کلو کی برآمدگی تک معاملہ محدود رکھ کر ان کو سپلائی دینے والے گینگز کو تحفظ دیا گیا ہے حتی کہ حساس ترین علاقہ ریڈ زون اور ملحقہ آبادی نور پور شاہاں بری امام میں موجود منشیات آئس ہیروئن کوکین گردا چرس اور شرآب کے بین الصوبائی گینگز کو ہی نہ پکڑا جاسکا جو ان کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی آمدن کے ذرائع بتائے جا رہے ہیں پورے شہر سے منشیات کا خاتمہ خواب بن کر رہ گیا ہے جس سے سیف سٹی کیمروں ڈرائونز اور جدید ٹیکنالوجی و افرادی قوت سے لیس 29 تھانوں کی فوج ظفر موج کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔Set featured image

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News