بدھ,  18  ستمبر 2024ء
قلات, دھماکے کےباعث قانون نافذ کرنے والےادارے کے8 اہلکار زخمی

 

قلات (روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 8 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے مکمل معلومات تحقیقات کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News