راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)دھمیال پولیس کی کاروائی،مویشی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،ملزم سے چوری شدہ بھینس برآمد۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت جواد کے نام سے ہوئی،ملزم سے چوری شدہ بھینس برآمد ہوئی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا ۔