اتوار,  22 دسمبر 2024ء
چونترہ ,پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ، سی پی او سید خالد ہمدانی کا فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)چونترہ کے علاقہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، واقعہ پر فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم۔تفصیلات کے مطابق چونترہ کے علاقہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی، واقعہ پر فوری قانونی کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ چونترہ میں درج کیا جا رہا ہے، سینئر افسران موقعہ پر موجود ہیں،ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈز کئے جا رہے ہیں، پولیس موبائل علاقہ میں موجود تھی اس دوران ملزم رومان عمران اور مسلح ساتھیوں نے حملہ کیا، سر پر چوٹ لگنے سے زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،قانون کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت ہرگز برداشت نہیں کی جا سکتی، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید خبریں