جمعه,  20  ستمبر 2024ء
قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم پولیس کارروائی میں گرفتار

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری عامر نے ساتھی کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی پر وسیم خان کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عامر کو گرفتار کرلیا،اشتہاری عامر نے ساتھی کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی پر وسیم خان کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2021 میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا، واہ کینٹ پولیس نے اشتہاری عامر کو ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، اشتہاری مجرم کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News