جمعه,  20  ستمبر 2024ء
راولپنڈی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ریس کورس پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث نعیم گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،مسروقہ رقم  70 ہزار روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث نعیم گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعیم اور شہزاد شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم  70 ہزار روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News