راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی کاروائی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے02 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبد العزیز نے 15 پر کال کی کہ اس کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے،واقعہ کی اطلاع پر واہ کینٹ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا بلکہ معاملہ لین دین کا پایا گیا،ملزم تنزیل نے 15 پر کال کی کہ 06 ملزمان گن پوائنٹ پر سپلائرنگ مشین چھین کر لے گئے ہیں،پیرودہائی پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی وقوعہ سرذد ہونا نہ پایا گیا،پولیس نے 15پر بوگس کال کرنے والے02 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے،15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
