راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم علی غضنفر سے 01 پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، کلر سیداں پولیس نے ملزم شہباز سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم حیدر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔