راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز مسعود شہید ہسپتال میں پولیس افسران اور فیملیز کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد،میڈیکل کیمپ ڈوپسی فاؤنڈیشن، سٹاپ ٹی بی اور من ایکسرے گلوبل کے تعاون سے لگایا گیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے میڈیکل کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے میڈیکل کیمپ کے لئے آئے ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مکمل سپورٹ کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز مسعود شہید ہسپتال میں پولیس افسران اور فیملیز کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،میڈیکل کیمپ ڈوپسی فاؤنڈیشن، سٹاپ ٹی بی اور من ایکسرے گلوبل کے تعاون سے لگایا گیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے میڈیکل کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے میڈیکل کیمپ کے لئے آئے ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مکمل سپورٹ کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا،میڈیکل کیمپ میں دل کی بیماریوں، ٹی بی، پھیپھڑوں اور دمہ سمیت دیگر امراض کے ٹیسٹ کیے گئے،کیمپ کے دوران ٹیسٹ کے لئے جدید ترین مشینوں کا استعمال کیا گیا، ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ماہر ڈاکٹرز نے پولیس افسران کا چیک اپ بھی کیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پولیس فورس کی ویلفئیر اولین ترجیح ہے، فورس کی ویلفیئرکے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بہتر، معیاری علاج معالجہ کی سہولیات کے لئے مختلف اداروں اور این جی اوز کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔