جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 03ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 03ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، گوجر خان پولیس نے ملزم اویس فاروق کو گرفتا رکرکے ملزم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، صدر بیرونی پولیس نے ملزم باسط فیاض کو گرفتار کرکے ملزم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں