جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
مندرہ پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) مندرہ پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم حشمت کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے مندرہ پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں