جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
بائیک لفٹر گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)کہوٹہ پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں واصف، داؤد اور تنویر شامل ہیں،ملزمان سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدہوئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)کلر سیداں پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، ملزم نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے توقیر کو زخمی کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ظہیر کوگرفتار کرلیا، ملزم نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے توقیر کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزم کا ایک ساتھی اکرام قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کلر سیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں