جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں، لیڈی منشیات فروش سمیت 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں، لیڈی منشیات فروش سمیت 06ملزمان گرفتار، 03کلو کے قریب چرس اور35لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزمہ فرخندہ عباس سے505گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم عرفات سے01کلو240گرام چرس، ملزم عبدالمسعود سے540گرام چرس،ملزم عدنان خالق سے 20لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم عرفان سے540گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم ثاقب سے15لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں