جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 03 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)آر اے بازار پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 03 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 03 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او آر اے بازار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں