راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)گوجرخان پولیس کی کاروائی،09 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم شاہ زیب نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا،متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، زیادتی یا تشدد میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔