جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)صدر بیرونی پولیس کی کاروائی،14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے اشتہاری مجرم عبدالہادی کو گرفتارکرلیا، عبدالہادی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم اور اس کے ساتھی واقعہ کے بعد روپوش ہو گئے تھے،صدر بیرونی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم عبدالہادی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں