جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
چونترہ پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتا

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)چونترہ پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نوید نے 15 پر کال کی کہ 05 بندے گاڑی پر آئے مارا پیٹا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر چونترہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،چونترہ پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں