اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر فائرنگ کی گئی جبکہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ جوابی فائرنگ سے دو اہم کمانڈرسمیت8طالبان ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کےمطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک