جمعه,  20  ستمبر 2024ء
عام انتخابات میں موبائل،نیٹ بند کیوں کیا ؟وزارت داخلہ کا وجہ بتانے سے انکار ،دیکھیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز)وزارت داخلہ نے 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا۔وزارت داخلہ نے مذکورہ معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بھی وزارت داخلہ کو مذکورہ معلومات فراہم کرنے سے استثنیٰ دے دیا۔پی ٹی اے نے جواب دیا ہے کہ وزارت داخلہ وفاقی حکومت کے احکامات پر ہدایات جاری کرتی ہے، پی ٹی اے ان ہدایات پر عمل درآمد کی پابند ہے، قومی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال کے تحت سروسز بند کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News