اسلام آباد(سائرہ اختر )پاکستان میں واٹس ایپ سروس ڈائون ، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی آج جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔
جلسے سے قبل جڑواں شہروں کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا سامنا ہے، صارفین نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جلسہ جمہوری عمل ہے ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے رائے کا اظہار اور احتجاج کریں ۔ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے ہمارے سارے کام رک گئے حکومت کو چاہئے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس فوراً بحال کریں ۔
دوسری جانب صحافیوں کی جانب سے بھی شکایات موصول ہورہی ہے، میڈیا سے وابسطہ صحافیوں نے شدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ(واٹس ایپ) سروس متاثر ہونے سے کوریج میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے داخلی راستے کنٹینرز رکھ کر بند کر دیے گئے