هفته,  23 نومبر 2024ء
بلوچستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

 

قلات (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فروسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے۔

مزید خبریں