پیر,  16  ستمبر 2024ء
مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک

مہمند(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کو صبح سویرے 4 خوارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موثر طریقے سے حملہ ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں خودکش بمباروں کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے جنگی طیاروں کا لبنان میں حملہ، 5 افراد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے تک سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے پاکستانی فورسز کا عزم و حوصلہ بلند ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News