پیر,  16  ستمبر 2024ء
ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کردار رہا۔

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی دس بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔ اسی فورس نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات و بہادری کے لازوال داستانیں رقم کیں۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 1965 کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News